بھارت کو چین نے خبر دار کر دیا
بھارت کو چین نے خبر دار کر دیا
نئی دہلی ، بیجنگ(آئی این پی) انڈیا اور چین کی سرحد پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان لداخ سیکٹر میں پیر کو کشیدگی کی خبروں کےبعد چین نےانڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایل اے سی کی اشتعال انگیز دراندازی سے باز رہے اور ان علاقوں سے اپنے فوجیوں کو فوری واپس بلائے۔ ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ایک سخت بیان میں بھارت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی سرحدی فوجیوں کو ایل اے سی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چینی علاقے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی۔ بھارت کی اس حرکت سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے جو معاہدہ طے پایا تھا اس کی خلاف ورزی ہوئی ہے
دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادراے نے چینی ریاست اخبار گلوبل ٹائمز کے اداریے کے حوالے سے کہا ہے کہ چین اور انڈیا کے درمیان لداخ میں سرحدی تنازعے پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ دو رواز قبل ہونے والی ایک نئی جھڑپ کے بعد گلوبل ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ انڈیا کسی گمان میں نہ رہے، اگر انڈیا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو پیپلز لبریشن آرمی اس کو 1962ءکی نسبت زیادہ شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ بھارت جھوٹ بولتا ہے کہ چین نے لداخ سیکٹر میں دراندازی کی ، سچ یہ ہے کہ چین نے بھارت کے بڑھتے قدموں کو بیڑیاں ڈالیں
علاوہ ازیں سینئر بھارتی صحافی اور تجزیہ کار راہول بیدی نے آن لائن شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ہے کہ بھارت اور ایٹمی اتحادیوں پاکستان اور چین کے ساتھ دو محاذوں پر جنگ کا امکان بڑھ رہا ہے۔ ایل او سی پر تنازع کے ساتھ ایل اے سی پر چین کے ساتھ نیا محاذ کھل رہا ہے۔ جس کا انڈیا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اکتوبر کے بعد 25ہزار سے 30 ہزار فوجیوں کی تعیناتی مکمل ہونے پر ایل اے سی ایک پرامن اور متنازع سرحد سے انڈیا کے لیے نو وار نو پیس زون بن جائے گی
No comments