Breaking News

اسرا بلجک عرف حلیمہ سلطان نے لباس پر اعتراض کرنیوالوں کو قرارا جواب دے دیا


اسرا بلجک عرف حلیمہ سلطان نے لباس پر اعتراض کرنیوالوں کو قرارا جواب دے دیا



ترکی کی معروف اداکارہ اسرا بلجک عرف حلیمہ سلطان نے ناقدین اور اخلاقیات کا درس دینے کی کوشش کرنے والوں کو کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسےافراد انہیں سوشل میڈیا پر فالو ہی نہ کریں۔


esra-bilgic-reply-to-pakistani-fan



اسرا بلجک اسلامی تاریخ پر مبنی معروف ترک ڈرامےارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرتی ہیں اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ پاکستان میں انتہائی مقبول بھی ہیں لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین عام زندگی میں ان کے لباس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

حال ہی میں ایک فین نے ان کے لباس پر ایک تبصرہ کیا اور لکھا کہ "حلیمہ باجی برائے مہربانی ایسے لباس زیب تن نہ کیا کریں، یہ اچھے نہیں ہیں۔

"


اس تبصرے کے جواب میں "حلیمہ سلطان" یعنی اسرا بلجک نے مذکورہ فین کو لکھا کہ "میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ"۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرا بلجک نے ایک پوسٹ پر پاکستانیوں کی جانب سے تنقید کی وجہ سے تبصرے بند کر دیے تھے

No comments