Breaking News

امریکی ٹی وی میزبان ٹومی لہرین نے ٹرمپ کو الو کہ دیا!


امریکی ٹی وی میزبان ٹومی لہرین نے ٹرمپ کو الو کہ دیا


آئندہ صدارتی انتخاب میں بھارتی نژاد امریکیوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں ٹومی لہرین کا کہنا تھا کہ لوگ  کو ووٹ ڈالیں کیوں کہ وہ ایک الو کی طرح عقلمند ہیں۔


Tomi-Lahren



واضح رہے کہ امریکا اور یورپ میں الو کو ایک عقلمند  پرندہ سمجھا جاتا ہے جو کہ ہروقت غورو فکر کرتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں اکثر مشرقی ممالک میں خاص طور پر برصغیر پاک و ہند میں اُلو ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو بے وقوف یا کم عقل ہو

۔
















تاہم  یہ بھی خیال رہے کہ ہندو مذہب میں الو کو دولت اور خوشحالی کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے اور بہے بہت سوں کا خیال ہے کہ اس کا تعلق دیوی دیوتاؤں سے ہے

ٹومی لہرین کی ٹرمپ کو الو سے تشبیہہ دینے کی ویڈیو  وائرل ہوگئی ہے اور  ہندی/ اردو سمجھنے والے بھارتیوں سمیت پاکستانی بھی اس ویڈیو پر تبصرے کررہے ہیں، کسی صارف نے ٹرمپ کو عقلمند کہنے پر اعتراض کیا ہے تو کسی نے خاتون میزبان کو ہندی سیکھنے کی پیشکش کرڈالی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں تقریباً 45 لاکھ بھارتی نژاد امریکی آباد ہیں جو کہ ایک اہم انتخابی قوت بنتے جارہے ہیں

No comments