اسراءبلیجک ” حلیمہ سلطان “ کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی!
اسراءبلیجک ” حلیمہ سلطان “ کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی
ارطغرل میں ” حلیمہ سلطان “ کا کردار نبھا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ ” اسرا ءبیلجک “ کے پاکستان میں بھی بے پناہ مداح ہیں جوکہ انہیں سوشل میڈیا پر فالو بھی کرتے ہیں اور ان کی گاہے بگاہے سامنے آنے والی ویڈیو ز کو پسند کرنے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تاہم اب ان کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے کہ دیکھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق کسی بھی بڑے کردار کو نبھانے کیلئے پہلے اس کی تیاری کی جاتی ہے اور اس کردار میں ڈھلنے کیلئے بھر پور محنت کی بھی ضرورت ہوتی ہے ، جیسا کہ اسرا ءبیلجک کا ارطغرل میں کردار ایک جنگجو سردار کی بیوی کا ہے جس کیلئے انہیں تلوار بازی اور دیگر چیزوں میں بھی مہارت حاصل ہونا ضروری تھی
ڈرامے کی شوٹنگ سے قبل اسراءبیلجک کو کردارمیں ڈھلنے کیلئے ان جیسا بننا ضروری تھا جس کیلئے انہوں نے بے پناہ محنت کی ، کسرت کر تی رہیں اور ساتھ انہوں نے تلوار بازی بھی سیکھی ۔ارطغرل کی شوٹنگ کی کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وہ تیاری کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایسی ہی ایک ویڈیو اب اسراءبیلجک کی بھی وائرل ہو گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ تلوار بازی سیکھ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ وہ جم میں سخت محنت بھی کر رہی ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارطغرل میں مرکزی کردار نبھانے والے انگین آلتان دوزیاتان راولپنڈی میں قائم ہونے والی بلیو ورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ایمبیسڈر مقرر ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کریں گے جس دوران وہ کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میں اپنے مداحوں سے ملاقات بھی کریں گے
No comments