جوبائیڈن امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب ہیں: ٹرمپ
جوبائیڈن امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب ہیں: ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔
اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے نصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختم کرنے اور امریکیوں کی ملازمتیں دیگر ممالک کو دینے میں صرف کی
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر بائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ، اور منی پولس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچئے اور اپنے شہر میں آنے والے تباہی کا تصور کریں۔
صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ امریکی خواب، پاگل پن اور دنیا کے سب سے بڑے ملک کی تباہی کے درمیان دیوار بن چکے ہیں
No comments