Breaking News

ریا چکروتی کا بولا گیا سفید جھوٹ سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں پکڑا گیا

 

ریا چکروتی کا بولا گیا سفید جھوٹ سشانت سنگھ راجپوت 

کے بارے میں پکڑا گیا


ممبئی اداکارہ ریا چکروتی کا سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بولا گیا بڑا جھوٹ پکڑا گیا۔حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں ریا چکروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کلاسٹرو فوبیا کا شکار تھے اور وہ طیارے میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے۔


ria-chakravarthi-and-sushant-singh-rajput


اداکارہ نے کہا کہ جب وہ دونوں یورپ کے ٹرپ پر گئے تھے تو اس وقت جہاز میں بیٹھنے سے پہلے سشانت نے ایک خاص قسم کی دوائی کھائی تھی۔

ریا چکروتی کا یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد سشانت کی پہلی گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے بھی میدان میں آگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سشانت کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں آنجہانی اداکار خود جہاز اڑا رہے ہیں۔ انکتا لوکھنڈے نے اس کے ساتھ کہا " کیا یہی کلاسٹرو فوبیا ہے؟ تم ہمیشہ سے ہی اڑنا چاہتے تھے اور تم نے یہ کردکھایا



No comments