Breaking News

ٹرمپ کے ٹک ٹاک کے کریک ڈاؤن کے فیصلے کو ٹک ٹاک نے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا


ٹرمپ کے ٹک ٹاک کے کریک ڈاؤن کے فیصلے کو ٹک ٹاک نے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا


چائینیز لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے  ایپ کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔


TikTok-Trump-Crack-Down



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ قانون کی حکمرانی کو ضائع نہ کیا جائے اور ہماری کمپنی اور صارفین کے ساتھ مناسب سلوک کیا جائے، ہمارے پاس عدالتی نظام کے ذریعہ ایگزیکٹو آرڈر کو چیلنج کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے  ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ امریکا کے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو ناقابل بھروسہ چینی ایپلیکیشنز سے پاک کر رہی ہے اور اس معاملے میں ٹاک ٹاک اور وی چیٹ ایک بڑا خطرہ ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا تھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ٹاک ٹاک کو غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر میں مزید کہا گیا تھا کہ امریکا اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے چینی ایپلیکیشن ٹاک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرے گا۔


No comments