Breaking News

فیصل آباد، راولپنڈی، لاہورمیں لاک ڈاؤن مسترد،سرگودھا میں تاجروں اور انتظامیہ کے مابین کشیدیگی،فوج سے مدد مانگ لی گئی

فیصل آباد، راولپنڈی، لاہورمیں لاک ڈاؤن مسترد،سرگودھا میں تاجروں اور انتظامیہ کے مابین کشیدیگی،فوج سے مدد مانگ لی گئی

فیصل آباد / راولپنڈی /لاہور اور اوکاڑہ سمیت کئی دیگر شہروں میں تاجربرادری نے پنجاب حکومت کے لاک ڈاﺅن کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری مراکز کھول دیئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر پولیس اور دکانداروں کے درمیان تلخ کلامی اور نا خوشگوار واقعات بھی دیکھنے میں آ ئے ہیں ۔


سرگودھا میں بھی تاجروں نے پابندی مسترد کردی ، پولیس کے ناکام ہونے کے بعد انتظامیہ نے فوج سے مدد مانگ لی ۔فیصل آباد میں کھلنے والی دکانیں   انتظامیہ نے بند کرواتے ہوئے کئی تاجروں کو حراست میں لے لیا۔



سرگودھا

سرگودھا کی تاجر برادری نے حکومت کے لاک ڈاﺅن کو مکمل طور پرمستر دکر دیاہے جس کے بعد تاجر برادری اور انتظامیہ آمنے سامنے آ گئی ہے ۔سرگودھا میں تاجروں نے اکھٹا ہو کردکانیں کھولنا شروع کر دیں جس پر انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے مارکیٹس کو دوبارہ بند کروانا شروع کر دیا تاہم اس کے بعد تاجر برادری ٹولیوں کی شکل میں گھومتی پھرتی اور احتجاج کرتی دکھائی دی تاہم اس کے بعد تاجر برادی نے جتھے کی شکل اختیار کی اور دکانیں کھولنے کی کوشش جاری ہے ۔

Sargodha lockdown 2020


 انتظامیہ نے پولیس کے ہاتھ سے صورتحال کو نکلتے ہوئے دیکھنے کے بعد اب فوج سے مدد مانگ لی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج کو باضابطہ طلب کیا گیا ہے یا نہیں ۔

لاہور

لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پولیس اور تاجروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں چند تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی ہے جس پر ہم دکانیں بند کروانے کیلئے گئے تو وہاں تلخ کلامی ہوئی ۔


لاہور  لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پولیس اور تاجروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں چند تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی ہے جس پر ہم دکانیں بند کروانے کیلئے گئے تو وہاں تلخ کلامی ہوئی ۔ لاہور کے انار کلی بازار میں بھی تاجروں نے دکانیں کھولنا شروع کر دی ہیں جبکہ ریڈی میڈ گارمینٹس کی کئی دکانیں کھولی بھی جا چکی ہیں اور پولیس وہاں پر ناکام دکھائی دیتی ہے ۔

 لاہور کے انار کلی بازار میں بھی تاجروں نے دکانیں کھولنا شروع کر دی ہیں جبکہ ریڈی میڈ گارمینٹس کی کئی دکانیں کھولی بھی جا چکی ہیں اور پولیس وہاں پر ناکام دکھائی دیتی ہے ۔


  فیصل آباد                                                        

فیصل آباد میں بھی تاجروں نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر لگائے جانے والے لاک ڈاﺅن کومستر د کرتے ہوئے گھنٹہ گھر کے گرد آٹھوں بازار کھولنا شروع کر دیئے تھے لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر پولیس کی مدد سے دوکانیں بند کروا دیں اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو حراست میں بھی لے لیا گیاہے اور مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔


faisalabad-shopkeeper


 فیصل آباد میں بھی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو بازاروں میں تعینات کر دیاہے ۔

راولپنڈی                                                          

راولپنڈی میں انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس نے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد راولپنڈی کے تمام چھوٹے اور بڑے کاروباری مراکز ، شاپنگ مال کھول لیے گئے ہیں ، تاجروں کا موقف ہے کہ تین صوبے کھلے ہیں لیکن پنجاب ہی کیوں بند ہے ؟ ۔

Rawalpindi

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میں بھی تاجر برادری نے لاک ڈاﺅن کو مسترد کر دیاہے اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، مسلم بازار کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کر دیاہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ، پولیس تاجروں کو منتشر کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ۔ 

Gujranwala


تاجروں نے چوکی شاہ دولہ کا گھیراﺅ بھی کر لیاہے اور حکومت مخالف نعرے بازی جاری ہے ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔



No comments