Breaking News

اب کووڈ 19 کا پتا تربیت یافتہ کتے لگائیں گے

اب کووڈ 19 کا پتا تربیت یافتہ کتے لگائیں گے

یونیورسٹی آف ویٹرینری میڈیسن ہینوور کے محققین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تربیت یافتہ کتے سونگھ کر 94 فیصد درستگی کے ساتھ کورونا وائرس کا پتہ لگا سکتے ہیں۔


Trained Dogs



محققین کا کہنا ہے کہ کتوں میں موجود سونگھنے والے ریسپٹرز انسانوں کے مقابلے میں 10 ہزار گنا طاقتور اور درست ہوتے ہیں، اس سے قبل بھی تربیت یافتہ کتے انسانوں میں ملیریا، کینسر اور دیگر وائرل انفیکشن کی موجودگی کا پتا لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس مطالعے کے دوران محققین نے ہینوور میڈیکل اسکول اور جرمن مسلح افواج کے اشتراک سے کتوں کو تربیت دی۔

تربیت کے بعد محققین نے ان کتوں سے 1000 سے زائد انسانی تھوک کے نمونے سونگھنے کو کہا جو صحتمند افراد اور کووڈ-19 کے مریضوں سے لیے گئے تھے۔

محققین نے ان تمام نمونوں کو ملا کر رکھا تھا اور انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ ان نمونوں میں سے کون سے کورونا وائرس مثبت ہیں۔

تربیت یافتہ کتوں نے کامیابی کے ساتھ کورونا وائرس اور صحت مند انسانوں کے نمونوں کو 94 فیصد درستگی کے ساتھ الگ کیا۔

اس مطالعے کے بعد محققین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں یہ مطالعہ کورونا وائرس سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔  



No comments