ہر15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی گئی!!
ہر15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد ( 28 جولائی 2020ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہر15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی، ای سی سی اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور کیا گیا، جبکہ اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور گندم کی درآمد کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت انرجی کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز آئی ہیں لہذا ہر
اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غورکیا گیا۔ 15روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی جارہی ہے۔
اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غورکیا گیا۔
منظوری کے بعد 15 روزہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کے تعین کا عمل یکم اگست سے ہوگا۔ نئے طریقہ کار پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی جبکہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
No comments