Breaking News

راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے فوج کا بجٹ بڑھانے والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے فوج کا بجٹ بڑھانے والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

’راولپنڈی ایکپسریس‘ کے نام سے معروف سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر اور ان کے باؤنسرز کے بارے میں تو آپ نے سن ہی رکھا ہوگا۔ لیکن ہم یہاں پر ان کی کرکٹ کی گیندوں والے باؤنسرز کی بات نہیں کر رہے۔

راولپنڈی ایکسپریس وقتاً فوقتاً منھ سے بھی ایسے باؤنسرز پھینکنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور حال ہی میں بھی انھوں نے کچھ ایسے ہی باؤنسر کرائے ہیں جنھیں لے کر نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک کے سوشل میڈیا پر بھی کافی ہنگامہ برپا ہے۔

چند روز قبل نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر میزبان وسیم بادامی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ’سیاست میں آنے کے ارادے‘ سے متعلق سوال کے جواب میں سابق پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ویسے تو ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ان کی والدہ انھیں سیاست میں آنے کی اجازت دیں گی لیکن اگر خدا سے کبھی موقع دیا تو وہ اپنے چیف آف آرمی سٹاف کو اپنے ساتھ بیٹھائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے ’میں انھیں کہوں گا کہ میرے ساتھ بیٹھیں اور میرے ساتھ مل کر فیصلہ لیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام سیاسی لیڈروں کے فین ہیں کیونکہ ان سب نے جدوجہد کی ہے لیکن ساتھ ہی فوج نے بھی جدوجہد کی ہے اور اسے مانا جانا چاہیے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انھیں سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان میں فوج اور سویلین ادارے ایک ساتھ مل کر کام کیوں نہیں کر سکتے۔

’میں فوج کا بجٹ 20 سے 60 فیصد کر دوں گا۔ میں خود گھاس کھا لوں گا لیکن فوج کو پالوں گا۔‘



Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1

No comments