وزیراعظم عمران خان: ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے
وزیراعظم عمران خان: ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے،عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،کراچی میں سالہاسال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے،کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے ”کراچی ٹرانسفارمیشن پلان“سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں اسد عمر، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جبکہ چیئرمین ایم ڈی ایم اے ،متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری اور سینئر افسران بھی شریک ہوئے،وزارت منصوبہ بندی نے ”کراچی ٹرانسفارمیشن پلان“سے متعلق وزیراعظم کو پریزنٹیشن دی
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے،عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،کراچی میں سالہاسال سے در پیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے،کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔وزیراعظم نے رواں ہفتے ” ”کراچی ٹرانسفارمیشن پلان“کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی
No comments