Breaking News

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

 

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا


پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست کو طلب کرلیا۔

Mulana_Fazalur-rehman_Zia-Rehman


نیب خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق افغان کمشنریٹ کے سابق کمشنر ضیاء الرحمان کو نوٹس جاری کر کے 25 اگست کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ 

دستاویزکے مطابق ضیاءالرحمن پر غیرقانونی بھرتیوں اور مشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن سمیت آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے۔ 

ضیاء الرحمان افغان کمشنریٹ میں بطور کمشنر تعینات تھے۔ ضیاء الرحمان جے یو آئی ف کے قائد مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ہیں

No comments