Breaking News

شادی کی چھٹی سالگرہ پرعائزہ خان کا خوبصورت اعتراف

 شادی کی چھٹی سالگرہ پرعائزہ خان کا خوبصورت اعتراف


اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ دانش تیمور وہ ہیں جس کی ان کی روح کو ضرورت تھی۔ ویڈنگ اینورسری پر خوبصورت پیغام کے علاوہ عائزہ نے اپنے مداحوں کیلئے تازہ ترین تصاویربھی شیئرکیں۔

انسٹا پوسٹ میں عائزہ نے لکھا ” مجھے روح کے ساتھی پریقین نہیں ہے، میں اس بات پریقین نہیں رکھتی ۔ ہررشتے میں کامیابی کیلئے وقت لگتا ہے اور کامیابی کیلئے قربانیوں اور بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے

ayeza-and-danish


اپنے خیالات بتاتے ہوئے عائزہ نے لکھا ” ہماری شادی کو6 سال کا عرصہ گزرا ہے اورمیں دانش کو 12 سال سے جانتی ہوں، میں آپ کو ایک بات بتا سکتی ہوں میں دانش کے سوا کسی اور کے ساتھ اتنا محفوظ اورآرام دہ محسوس نہیں کیا، اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

ہوسکتا ہے وہ میری روح کا ساتھی نہ ہو،لیکن یقیننا طور پر وہ ہے جس کی میری روح کو ضرورت تھی”۔

عائزہ خان اوردانش تیمور نے خوبصورت تصاویرکے حوالے سے کبھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ 

کوئی تہوارہو یا فیملی فنکشن، اس فیملی کی تصاویر ہمیشہ توجہ کھینچ لیتی ہیں۔

شادی کی چھٹی سالگرہ پر ان کا تازہ ترین فوٹو شوٹ بھی مداحوں کی خوب توجہ سمیٹ رہا ہے


۔
ایک تصویر میں عائزہ نے خوبصورت نیکلس پہن رکھا ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپش میں تو کچھ نہیں لکھا لیکن مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ ویڈنگ اینورسری کا تحفہ ہے۔

دانش کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے عائزہ نے پیار اور نیک خواہشات بھیجنے پراپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔

عائزہ اور دانش کی شادی اگست 2014 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑی کے 2 بچے حورین اور ریان ہیں۔

No comments