وزیراعظم عمران حان کا مجھ پراعتماد کرنا کچھ لوگوں کو پسند نہیں: عثمان بزدار
وزیراعظم عمران حان کا مجھ پراعتماد کرنا کچھ لوگوں کو پسند نہیں: عثمان بزدار
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے جانے کی افواہیں پھیلانے والے صوبہ اورملک کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں‘اپوزیشن سڑکوں پرآئے یابازاروں میں ہمیں فرق نہیں پڑتا،مجھے وزیر اعظم کااعتماد حاصل ہے اورکچھ لوگوں کویہ بات پسند نہیں‘ میڈیا کا ابھی تک ہم سے پیار برقرارہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب کے رویے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کارویہ میرے ساتھ ٹھیک تھا۔کیایہ پہلی بارہے؟ کسی کوپولیٹکل گراﺅنڈزپرتنگ کرنامناسب نہیں ہے
شریف فیملی کی جانب سے آنےوالی رپورٹس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی حد تک ہم نے اپنا فیصلہ کرلیاہے۔ عثمان بزدار سے سوال کیاگیا کہ آپ میڈیا سے اتنا کتراتے کیوں ہیں؟ جس کے جواب میں انھوں نے کہاکہ میڈیا کا ابھی تک ہم سے پیار برقرارہے۔
عثمان بزدار سے پوچھا گیا کہ یہ افواہیں کیوں جنم لیتی ہیں کہ آپ جارہے ہیں،جس پر انھوں نے کہاکہ جولوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں وہ اس صوبےاور ملک کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔ان سے سوال کیاگیاکہ آپ کے پاس ایسی کونسی گیدڑسنگھی ہے کہ وزیراعظم ہر موقع پر ڈھال کی طرح موجو دہیں؟جس پر انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کا اعتماد مجھے حاصل ہے، اور لوگوں کو یہ بات پسند نہیں ہے
نیب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جب کوئی بات ہوگی تو پھر میں بھی بات کروں گا۔
آخر میں ان سے سوال کیاگیاکہ آپ خود کو وسیم اکرم یا شیرشاہ سوری کے قریب سمجھتے ہیں ؟ جس پر انھوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا میں جو کچھ بھی ہوں آپ کے سامنے ہوں
No comments