Breaking News

پشاور میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

 

پشاور میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان


ڈی سی پشاور نے دوپہر دو بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

Peshawer-Micro-Smart-lockdown


پشاور ( تازہ ترین۔ 17 اگست 2020ء) پشاور میں کورونا دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ڈی سی پشاور نے دوپہر دو بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔حیات آباد،شاہین ٹاؤن،اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں دو بجے کے بعد آمد و رفت بند ہو گی۔

ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔بتایا گیا ہے جیسے ہی کورونا کیسز میں کمی آئی تو لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپنانا چھوڑ دیں اور بغیر ماسک کے گھومنے پھرنے لگے،جشن آزادی کے موقع پر بھی لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوام،اسی باعث دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب ) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 670 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ملک بھر کے ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 22 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار774، پنجاب میں 8 ہزار 124، خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 876، اسلام آباد میں 2 ہزار 873، بلوچستان میں 978،گلگت بلتستان میں 223،آزاد کشمیر میں 165 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 301 ہو چکی ہے۔
 آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 141 کورونا کے مریض ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 16 ہزار 248 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 181، بلوچستان میں 12 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 486، اسلام آباد میں 15 ہزار 378، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 153، پنجاب میں 95 ہزار 391 اور سندھ میں 1 لاکھ 25 ہزار 904 مریض ہیں۔

No comments