Breaking News

نوازشریف کامریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ،مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

 

نوازشریف کامریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ،مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے


 لاہور مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے اورمریم نوازکو مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کو ناراض نہیں کر سکتے انہیں ساتھ لے کرچلنا ہے ،نوازشریف نے مریم کو ہدایت کی کہ آئندہ چند روز میں مولانافضل الرحمن سے ملاقات کریں 

ذرائع ن لیگ کامزید کہنا ہے کہ مریم نوازنے نوازشریف کو پارٹی کے معاملات بارے بھی آگاه کیا،نوازشریف نے کہاکہ اے پی سی پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بات کی جائے گی

No comments