گل پانرا کی ٹک ٹاک ویڈیو: وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
گل پانرا کی ٹک ٹاک ویڈیو: وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
پشتو زبان میں گانے والی معروف گلوکار گل پانرا کی سرکاری عمارت میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
گل پانرا نے سابقہ قبائلی علاقہ ضلع خیبر کا دورہ کرکے ڈپٹی کمشنر لنڈی کوتل کے بنگلے میں تصاویر اور لان میں ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے سرکاری عمارت میں ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ محمودخان نے گل پانرا کو سرکاری عمارت کوداخلے کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کاحکم دیا ہے۔
امکان ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کوآج پیش کردی جائے گی۔
No comments