سومرسیٹ کاؤنٹی کا بابراعظم کیلئے اردو زبان میں دلچسپ پیغام
سومرسیٹ کاؤنٹی کا بابراعظم کیلئے اردو زبان میں دلچسپ پیغام
لندن انگلینڈ کے سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ٹی 20 کے عالمی نمبر ون بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سومرسیٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے پاکستان کی قومی زبان میں پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ہم بابراعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں! ہم دنیا کے بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے منتظر ہیں! بابراعظم کے تمام سومرسیٹ کاﺅنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں!
هم بابر اعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں! ہم دنیا کے بہترین T20 کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے منتظر ہیں! بابر اعظم کے تمام سومرسیٹ میں کھیلے جانے والے میچ براہ راست سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں!
#WeAreSomerset
#BabarAzam


No comments