Breaking News

"زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا بل منظور کراکے دکھاؤں گا" فیصل واوڈا نے دوٹوک اعلان

 

"زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا بل منظور کراکے دکھاؤں گا" فیصل واوڈا نے دوٹوک اعلان


وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا بل منظور کراکے دکھاؤں گا۔

Imran-khan-Faisal-vawda-gojr-khan-rape


شہر قائد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی مروہ کے والدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ جوخواتین سے زیادتیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں ،انہیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظورکرواؤں گا۔ میں نے ایسے مجرموں کے لیے سرعام پھانسی کی بات اٹھائی ہے۔ قانون بننے کے بعد عدالت میں 2 ہفتے میں فیصلہ ہونا چاہیے، مجرم کواپیل کے لیے بھی صرف 2 ہفتے ملنے چاہئیں،ایسا قانون بنانا ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہی ہو

ننھی مروہ کے کیس کے حوالے سے فیصل واوڈا نے بتایا کہ اب تک 17 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جاچکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ بچی کوجس طرح ماراگیا ایسے توجانور کوبھی نہیں ماراجاتا۔ 

فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ پہلے زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا بل پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ قانون بن گیا تو اس کے بعد اگلی کوشش سرعام پھانسی کی ہوگی۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے ، بہت جلد یہ بل اسمبلی لے کر جارہا ہوں۔

No comments