Breaking News

مجھ پر کسی روح کا سایہ ہے!! اور۔۔۔" شیخ رشید نے نیا انکشاف کردیا


مجھ پر کسی روح کا سایہ ہے اور۔۔۔" شیخ رشید نے نیا انکشاف کردیا


Sheikh-Rashid-people-make-joke-of-my-prediction


 وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر کسی روح کا سایہ ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کتاب رونمائی کی تقریب میں مقررین نے شیخ رشید کی سیاسی صلاحیتوں کو کھلے دل سے تسلیم کیا۔

اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ شیخ رشید نے 40 سال قبل میرے پاکستانی سیاست میں آنے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی لیکن جب سے پاکستان آیا ہوں دل کمزور ہوگیاہے۔

کتاب کے مصنف شیخ رشید نے کہاکہ لوگ میری پیش گوئیوں کا مذاق اڑاتے ہیں، آج انکشاف کر رہاہوں کہ مجھ پر کسی روح کا سایہ ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ سمیت دیگر نے خطاب کیا اور شیخ رشید کی سیاسی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیا


No comments