گیم چینجرمنصوبے سی پیک کے خلاف سازش بے نقاب ،کون کون حصہ بنا؟سب سامنے آگیا
گیم چینجرمنصوبے سی پیک کے خلاف سازش بے نقاب ،کون کون حصہ بنا؟سب سامنے آگیا
نجی ٹی وی چینل نے سی پیک کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب کردی۔۔اس سازش کا کون کون حصہ بنا؟ نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیانجی ٹی وی چینل اے آروائی کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم باجوہ کے خلاف بھارتی فوجی افسر نے پروپیگنڈا کیا، احمد نورانی نے بھارتی فوجی افسر کے پروپیگنڈا کو خبر بنادیا۔نجی چینل کے مطابق احمد نورانی اپنی جھوٹی خبر پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ چکے ہیں، انہوں نے تو پانامہ کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ دیدی تھی۔ احمد نورانی نے پانامہ کیس کے دوران ایک جھوٹی خبر چلائی تو سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا


جس پر احمد نورانی نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں کہ میری خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔احمد نورانی کی عادت ہے کہ پہلے جھوٹی خبر دیتے ہیں، غلط خبر دیتے ہیں اور انکے خلاف کاروائی ہو تو معافی مانگ لیتے ہیں۔احمد نورانی نے کئی بار اداروں اور ریاست مخالف خبریں دیں اور پھر معافی مانگی۔بھارتی میجر گوراؤ اچاریہ نے 25 جولائی کو پاکستان اور سی پیک کے خلاف زہر اگلا، اسے احمد نورانی نے لفظ بہ لفظ چھاپ دیا۔پاکستان اور فوج کے خلاف ٹوئٹر پر زہر اگلنے والی گل بخاری بھی اس سازش کا حصہ ہیں جنہوں نے کچھ دن پہلے اپنے ٹویٹ میں اس سازش کا حصہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔جس فیکٹ فوکس نامی ٹوئٹراکاؤنٹ سے یہ خبر چلائی گئی، یہ اکاؤنٹ وائس آف امریکہ کے سابق صحافی مبشرزیدی کے زیراستعمال رہا۔ مبشرزیدی نے بڑی چالاکی سے اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام مومن زیدی رکھا اور اس ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے رہے اور خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔بعدازاں اس ٹوئٹر کاؤنٹ کا نام فیکٹ فوکس رکھا گیا ۔ اگرچہ پرانے ٹویٹس ڈیلیٹ ہوگئے لیکن ان ٹویٹس پر دئیے گئے جوابات اپنا نشان چھوڑگئے۔مبشرزیدی کو وائس آف امریکہ سے نکالنے کی وجہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا، نفرت انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی مواد بنا۔سابق جنرل امجد شعیب نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گل بخاری جو ملک سے باہر بیٹھی ہیں، بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ اب تیری بھی خبریں آرہی ہیں۔جس کا مطلب ہے کہ یہ پہلے سے سازش چل رہی تھی۔ اس سازش میں امریکہ، بھارت اور ہمارے کچھ صحافی شامل ہیں
No comments