دوسرا ٹیسٹ ،236 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم آوٹ
دوسرا ٹیسٹ ،236 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم آوٹ
دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی مکمل ٹیم انگلینڈ کے خلاف 236 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث بھی کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نظر ہو گیا ۔ پاکستان نے آج 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور آخری وکٹ 236 رنز پر گر گئی ۔
عابد علی کے 60 رنز ، بابرا عظم کے 47 اور محمد رضوان کے 72 رنز نے قومی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔
خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
No comments