Breaking News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں بند ہوا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں بند ہوا؟


کورونا وائرس سےمتعلق ٹوئٹ پر ٹوئٹر  انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹےکا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کر دیا۔

donald trump jr.

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی 12 گھنٹے کے لیے لگائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ثابت ہونے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین  کے بارے میں ویڈیو شیئر کی تھی۔

ادھر  ٹوئٹر کی جانب سے کہنا ہے کہ ویڈیو سے ٹوئٹر کی کورونا سے متعلق غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی جس کی وجہ سے انتظامیہ نے اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔


No comments