Breaking News

پاکستان آرمی نے انڈین جاسوس ڈرون مار گرایا: آئی ایس پی آر

پاکستان آرمی نے انڈین جاسوس ڈرون مار گرایا: آئی ایس پی آر


پاکستان آرمی نے انڈین جاسوس ڈرون مار گرایا: آئی ایس پی آر



آئی ایس پی آر کے مطابق یہ انڈیا کا دسواں کواڈ کاپٹر ہے جو آرمی نے گرایا


فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین کواڈ کاپٹر کو لائن آف کنٹرول کے پنڈو سیکٹر میں مار گرایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق کواڈ کاپٹر نے لائن آف کنٹرول پر 200 میٹر اندر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ انڈیا کا دسواں کواڈ کاپٹر ہے جو رواں سال پاکستان آرمی نے مار گرایا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان آرمی نے ماضی میں بھی اس قسم کے کئی ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے اور ان کی تصاویر جاری کرتی رہی ہے۔






No comments