’میں کنواری تھی، کبھی جنسی عمل نہیں کیا لیکن پھر بھی حاملہ ہوگئی‘ نوجوان لڑکی کا حیران کن دعویٰ
’میں کنواری تھی، کبھی جنسی عمل نہیں کیا لیکن پھر بھی حاملہ ہوگئی‘ نوجوان لڑکی کا حیران کن دعویٰ
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی، جو پانچ سالہ بچے کی ماں ہے، نے اپنے اس بچے کی پیدائش کے متعلق ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ کوئی سن کر یقین نہ کرے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام سمانتھا لین ازابیل ہے جو 19سال کی عمر میں حاملہ ہوئی۔ اب اس نے دعویٰ کر دیا ہے کہ وہ حاملہ ہونے تک کنواری تھی اوراس نے اس وقت تک زندگی میں کبھی کسی مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کیا تھا۔اس کے باوجود وہ حاملہ ہو گئی اور اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو گئی جو اب پانچ سال کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سمانتھا نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں یہ محیر العقول دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”اس وقت میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہی رہ رہی تھی لیکن ہم نے کبھی جسمانی تعلق قائم نہیں کیا تھا۔ جب میرا پیٹ بڑھنا شروع ہوا اور حاملہ ہونے کا شائبہ ہونے لگا تو میں ڈاکٹر کے پاس گئی۔ جب اس نے بتایا کہ میں ماں بننے والی ہوں تو میری حیرت کی انتہاءنہ رہی۔ میں نے ڈاکٹر سے کہا کہ میں تو کنواری ہوں اور کبھی کسی مرد سے جسمانی تعلق قائم نہیں کیا لیکن ڈاکٹر میری بات سن کر ہنسنے لگا۔ “
No comments