اس سے قبل 'میڈ ان پاکستان' پراجیکٹ کے تحت وینٹی لیٹرز
اور زرعی ڈرونز تیار کیے گئے تھے۔
پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے بھی چارجنگ سٹیشن کے قیام پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے فواد چوہدری کی کاوشیں دیکھ کر اچھا لگا۔ الیکٹرک گاڑیاں ماحولیات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ وہ CarbonEmissions کو کم کرنے میں معاونت کرتی ہیں۔'
انہوں نے چارجنگ سٹیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'چارجنگ سٹیشن پر جرمن گاڑی دیکھ کر خوشی ہوئی۔
جرمن سفیر کی اس ٹویٹ پر فواد چوہدری نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میٖڈیا صارفین جہاں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی پر تبصرے بھی کرتے نظر آئے۔
No comments