Breaking News

سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے شاہ سلمان نے کیا پیغام جاری کیا ؟ جانئے

سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر پہنچتے ہی سب سے پہلے شاہ سلمان نے کیا پیغام جاری کیا ؟ جانئے


King-Shah-Salman


ریاض سعودی فرمانروا شاہ سلمان پتے کی کامیاب سرجری اور صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں اور جس کے بعد انہوں نے شہریوں کیلئے عید مبارک کا پیغام جاری کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔


تفصیلات کے مطابق آج سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے اور حجاج کرام قربانی کر رہے ہیں ، اس موقع پر شاہ سلمان نے ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد سب سے پہلے شہریوں اور حجاج کرام کیلئے عید مبارک کا پیغام جاری کیا ۔شاہ سلمان کو پتے میں سوزش کے باعث” کنگ فیصل سپشلسٹ ہسپتال“ میں 20 جولائی کو داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کے پتے کو سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا تاہم گزشتہ ہفتے ان کی کامیاب سرجری کی گئی اور وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹرز نے شاہ سلمان کی صحت کی بہتری پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیاہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

Shah_Salman_updates

سوشل میڈیا پر شاہ سلمان کے گھر واپسی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جسے سعودی شہریوں کی جانب سے شیئر کیا جارہاہے اورا ن کیلئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔ شاہ سلمان نے صحت یاب ہونے پ شہریوں کا بے پناہ دعا?ں پر شکریہ ادا کیا۔تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی بادشاہ نے ہسپتال میں داخل ہونے کے دو دن کے بعد ہسپتال سے ہی ایک اہم اجلاس کی سربراہی بھی کی تھی۔

 

No comments